Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں، گلوکارہ آئمہ بیگ

شائع 05 جون 2020 05:20pm

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ مجھے آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ نے آریانا گرانڈے کا اسٹائل کاپی کرنے پر ناقدین کو انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک پونی بنانے سے یا اُن کی طرح آئی لائنر لگانے سے میں آریانا گرانڈے نہیں بن سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں آریانا سے متاثر ہوں، مجھے ان کی آواز اور اسٹائل بھی پسند ہے لیکن میں ان جیسی بننا نہیں چاہتی ہیں۔

آئمہ نے مزید کہا کہ مجھے امریکی گلوکارہ کا یہ لک بہت پسند تھا اس لئے کاپی کیا لیکن اس بات پر اتنا منفی ردعمل دینا سمجھ سے باہر ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور مومنہ کا اسٹائل بھی پسند ہے۔ کسی کے اسٹائل کو کاپی کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس شخصیت کو ہی کاپی کررہے ہیں۔